جموں و کشمیر: ڈوڈہ میں 74ویں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈائفوڈے نے ضلع میں نشہ مکت بھارت مہم کا آغاز کیا، اس اقدام کی شروعات اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں دستخطی مہم کے ساتھ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی نے منشیات کے استعمال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نہ صرف انسان کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ مستقبل کو بھی تباہ کرتی ہے۔
انہوں نے ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اس زہریلے مادے کے استعمال کے خلاف مہم میں شامل ہوں اور ضلع کی نوجوان نسل کو نشہ کی لت کا شکار ہونے کے بجائے صحت مند کھیلوں میں حصہ لینے کی تلقین کریں۔
اس تعلق سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر زبیر احمد نے بتایا کہ 'یہ مہم مارچ 2021 تک جاری رہے گی اور اس پورے عرصے کے دوران بحث و مباحثہ ، پوسٹر، پینٹنگ کی اہلیت، مضمون نگاری جیسے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'یہ تمام سرگرمیاں کوویڈ 19 کے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن کی جائیں گی، اس کے علاوہ متاثرہ تمام علاقوں کا سروے کیا جائے گا اور منشیات میں ملوث افراد کے علاج معالجے کے لئے بحالی مراکز بھی منتقل کیا جائے گا۔ یہ مہم ضلع ہیڈ کوارٹر سے شروع کی گئی ہے اور اس سے ضلع بھر کی تمام پنچایتوں کو جوڑا جائے گا۔