جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ میں کھیل سے متعلق ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرک اسپورٹس آفیسر جعفر حیدر شیخ نے کھیلوں کے شعبہ میں نو منتخب اساتذہ کو بتایا کہ 'کس طرح سے کھیلوں کو فروغ دیا جائے اور اسکول کے بچوں کو کھیلوں کے طرف کیسے راغب کیا جائے۔
انہوں نے نومنتخب اساتذہ کو یہ بھی پیغام دیا کہ وہ اپنا کام پوری ایمانداری سے کریں تاکہ کھیلوں کے میدان میں بچوں کا مستقبل بہتر بنایا جا سکے۔
اس دوران پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایکٹیویٹی انچارج وکرم، زونل اسپورٹس آفیسر صلاح الدین میر، اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر اساتذہ کے علاوہ نو منتخب اساتذہ موجود تھے۔