ETV Bharat / state

Azad Party Meeting منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے کارکنان کا اجلاس - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے پنچال زون کے جنرل سیکرٹری فاروق احمد خان کی صدارت میں کارکنان کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 11:49 AM IST

منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کارکنان کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے پیر پنچال زون کے جنرل سیکرٹری فاروق احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈر چودھری خرشید احمد بڈھانا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جب کہ ان کے ہمرہ جاوید شیخ، سرفراز احمد ملک، و دیگر پارٹی ممبران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقعے پر پارٹی کے سینئر لیڈر چودھری خرشید احمد بڈھانا کے ہاتھوں ایک دفتر کا افتتاح کیا گیا۔

اس حوالے سے فاروق احمد خان و چوہدری خرشید احمد بڈھانا نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے زیر اہتمام ممبرشب مہم چلائی جارہی ہے جس میں لوگوں، نوجوانوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے کا کام کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ میں یہاں ایک اہم میٹنگ منعقد کر لوگوں اور بلخصوص یوتھ کو ممبر شپ مہم تحت پارٹی میں شامل کرنا ہے تاکہ پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی غریب لوگوں اور نوجوانوں کی جماعت ہے کیونکہ پارٹی کے قائد غلام نبی آزاد واحد ایسے لیڈر ہیں جو عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: JK All Alliance Democratic Party جموں و کشمیر آل الائنس ڈیموکریٹک پارٹی کی تشکیل

انہوں نے کہا کہ منڈی تحصیل کے دوردراز اور پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب غرباء لوگوں کی مشکلات حکام بالا تک پہنچانے کے لیے اس دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے اور دفتر میں پارٹی کے کارکنان عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت موجود رہے گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے لیے دن رات دلی لگن اور محنت سے کام کرے گے تاکہ یہ جموں و کشمیر کی ایک مضبوط پارٹی بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے قائد غلام نبی کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے اور پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.