اس قرارداد کو ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے پاس بھی بھیج دیا گیا ہے۔
مہاراجہ ہری سنگھ کا جنم دن 23 ستمبر کو ہوتا ہے۔
جموں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر تین کے کارپوریٹر پارشد نروتم شرما نے جمعہ کے روز میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں کے لوگ کافی عرصہ سے مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری تعطیل کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن سابق سرکار جس میں کشمیر کے لوگ مسلط تھے، انہوں نے اسمبلی میں یہ بل پاس نہیں ہونے دیا'۔
موصوف کارپوریٹر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن جموں نے اس سلسلے میں قرارداد پاس کیا ہے جس پر تمام کارپوریٹرس متفق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا: 'کارپوریشن نے قرارداد پاس کیا ہے کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر چھٹی کا اعلان کیا جانا چاہئے، یہ قرارداد پاس ہوا ہے اور اس کو کانگریس اور آزاد کارپوریٹرس نے بھی پاس کیا ہے'۔
شرما نے امید ظاہر کی ہے کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک اس پر غور کرکے بہت جلد اس دن چھٹی کا اعلان کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں میں حال ہی میں راشٹریہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے 'یوم شہدا' 13جولائی پر سرکاری تعطیل منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔