ETV Bharat / state

کپواڑہ: فوج میں کام کرنے والے مزدور کی موت - جموں کشمیر

کپواڑہ کے مژہل علاقے میں ہفتے کے روز فوج میں کام کرنے والے ایک مزدور کی موت ہوگئی۔ اس کی تصدیق پولیس کے اعلی عہدیداروں نے کی۔

کپواڑہ: فوج میں کام کررہے مزدور کی موت
کپواڑہ: فوج میں کام کررہے مزدور کی موت
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 9:24 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مزہل علاقے میں ہفتے کے روز فوج میں کام کر رہے ایک مزدور کی موت ہوگئی۔ اس کی تصدیق پولیس کے اعلی عہدیداروں نے کی۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ 'متوفی مزدور کام کر رہا تھا تبھی اچانک گر پڑا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا، موقع پر موجود لوگوں نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

مذکورہ مزدور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال ہندواڑہ بھیجا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل موت کا خلاصہ ہوسکے گا۔

متوفی کی شناخت 39 سالہ محمد رفیق شاہ ولد محمد عبد اللہ شاہ ساکنہ رنگ مزہل کپواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.