ETV Bharat / state

ڈاڈسرہ کو ماڈل بلاک بنانے کا وعدہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ اگر وہ یہاں سے جیت جاتے ہیں تو وہ ڈاڈسرہ کو ایک ماڈل بلاک بنادیں گے۔

الطاف ٹھاکر
الطاف ٹھاکر
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 12:03 PM IST

بی جے پی، ڈی ڈی سی انتخابات کو تعمیر و ترقی کے نئے زاویے سے دیکھتی ہے اور مودی جی جموں و کشمیر کو ایک ترقی یافتہ مقام بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔

ڈاڈسرہ کو ماڈل بلاک بنانے کا وعدہ

انہوں نے بتایا کہ ڈاڈسرہ حلقے میں لوگ بہت کم ووٹ ڈالتے تھے۔ تاہم آج لوگوں نے گھروں سے نکل کر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔

الطاف ٹھاکر جو کہ اس حلقہ سے بھاجپا کے امیدوار بھی ہیں نے بتایا کہ اگر وہ یہاں سے جیت جاتے ہیں تو وہ ڈاڈسرہ کو ایک ماڈل بلاک بنادیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دُنیا میں ترقی کی رفتار دھیمی پڑ گئی اور بھارت میں بھی اس کا اثر رہا۔ تاہم اب بھارت اور جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

گپکار الائنس پر بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ گپکار گینگ مفاد پرستوں کا ایک ٹولہ تھا جو اب بے نقاب ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.