علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنز درختوں اور بوسیدہ پر لٹکائی گئی ہے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کو اکثر خطرہ رہتا ہے۔
مقامی بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک تو بجلی کا فیس وقت پر ادا کرتے ہیں اس کے باوجود علاقے میں محکمہ بجلی کی جانب سے انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے-
مذکورہ علاقے میں بجلی کھمبوں کی اشد ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ ترسیلی لائنز کو بھی بہتر طریقے سے بچھائے جانے کی ضرورت ہے-
متعدد مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین صرف بجلی بلوں کی تقسیم کاری کی غرض سے علاقے کا دورہ کرتے ہیں لیکن اس کے بعد کبھی بھی بجلی سے متعلق پیدا شدہ مسائل کے حل کے لیے مذکورہ علاقے میں قدم نہیں رکھتے -
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کی تاریں ہر گلی و کوچہ میں درختوں پر لٹکتی دکھائی دے سکتی ہیں جس سے راہ چلتے لوگوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی جانی خطرہ لاحق رہتا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں جبکہ بجلی کے کھمبوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وگرنہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہوجائیں گے-