مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جمعرات کو کورونا کے 385 نئے معاملات رپورٹ ہوئے اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 117،317 تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تازہ اموات میں جموں ڈویژن سے پانچ اور کشمیر ڈویژن سے چار شامل ہیں۔
تازہ ترین اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے مریضوں کی تعداد 1826 ہوگئی ہے جس میں کشمیر سے 1161 اور جموں سے 665 شامل ہیں۔
ابھی تک سرینگر میں 439، بارہمولہ 170، بڈگام 105، پلوامہ 88، کپواڑہ 88، اننت ناگ 82، کولگام 53، بانڈی پورہ 57، شوپیاں 37 ، اور گاندربل میں 42 اموات ہوچکی ہیں۔
جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں 339، راجوری 54، ڈوڈہ 60، کٹھوعہ 45، سانبا 34، ادھم پور 54، پونچھ 22، رامبن اور کشتواڑ میں 21، اور ریاسی میں 13 اموات ہوئیں۔
جمعرات کے روز جموں و کشمیر میں تازہ ترین کورونا وائرس کے 385 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں کشمیر سے 233 اور جموں ڈویژن سے 152 شامل ہیں اور اس طرح متاثرین کی تعداد 117،317 ہے۔
جمعرات کو بازیاب ہونے والے مریضوں میں جموں سے 216 اور کشمیر سے 179 شامل ہیں۔
کشمیر خطے میں سرینگر میں کل 24،538، بارہمولہ 7793، بڈگام 7786، کپواڑہ 5413، پلوامہ 5359، اننت ناگ 4693، بانڈی پورہ 4584، گاندربل 4384، کولگام 2633، اور شوپیاں میں 2433 ہیں۔
جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں کل 22،568، ادھم پور 3992، رجوری 3748، ڈوڈہ 3323، کٹھوعہ 3062، کشتواڑ 2692، سانبا 2623، پونچھ 2424، رامبن 2055 اور ریاسی میں 1577 کیسز ہیں۔