وادی کشمیر میں آج مزید ایک شخص کی اس وائرس سے موت ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
وہیں آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تیں پولیس اہلکاروں کو کورونا سے متاثر پایا گیا جس کے بعد اب پولیس محکمہ میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک پولیس اہلکار کو کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق یہ تینوں پولیس اہلکار پہلے سے کوروناوائرس کے مریض پولیس اہلکار کے ساتھ رابطے میں آئے تھے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا۔ وہیں آج ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد محکمہ پولیس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان پولیس اہلکاروں کا تعلق بارہمولہ کے مل پورہ علاقے سے ہیں۔