ETV Bharat / state

کوروناوئرس: ترال میں سخت بندشیں - وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں لاک ڈاؤن

کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ کے پیش نظر وادی کشمیر کے علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔

کوروناوئرس: ترال میں سخت بندشیں
کوروناوئرس: ترال میں سخت بندشیں
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 5:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ترال قصبے میں گزشتہ روزلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر لاٹھی چارج کے بعد آج ترال میں انتظامیہ کی جانب سے زبردست بندشیں عائد کی گئی۔

کوروناوئرس: ترال میں سخت بندشیں

اطلاعات کے مطابق خانقاہ فیض پناہ ترال کے ساتھ ساتھ کسی بھی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی گئی۔ عام لوگوں کو بلا ضرورت بازار میں جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر خار دار تاریں بچھا دی گئیں اور پولیس نے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعہ عوام کو گھروں کے اندر رہنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترال میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر لاٹھی چارج کیا تھا جس کی وجہ سے کئی افراد کو معمولی چوٹیں بھی آئی تھیں۔ تاہم عوامی حلقوں نے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے پولیس کی اس کاروائی کی سراہنا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.