جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل کی ہدایت کے مطابق سیشن جج ادھمپور موہن لال نے ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سبھی پریزائٹنگ افسر، کورٹ کے ملازمین اور بار اسوسی ایشن کو تمام کام کاج ملتوی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
کورٹ کے ملازمین کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ کورٹ کی عمارتوں کی صفائی کے لیے ہر ضروری اقدام کریں، ضلع بار اسوسی ایشن اودھم پور کو کہا گیا ہے کہ جب تک انھیں عدالت میں حاضری کے احکامات جاری نہیں کیے جاتے تب تک وہ کورٹ کا دورہ نہ کریں۔
لوک عدالت، قانونی مدد پروگرام و ثالثی پروگرام آئندہ حکمنامے تک ملتوی کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
مزید یہ کہ ثبوتوں کو جمع کرنے، تحویل میں لینے کی درخواست ڈیجیٹل طریقے سے کیا جائے اور انڈر ٹرائل قیدیوں کے سماعت کے لیے جہاں تک ممکن ہو سکے ویڈیو کانفرنسنگ کرائی جائے۔