چیف میڈیکل افسر بانڈی پورہ ڈاکٹر تجمل حسین نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایک اور شخص کووڈ ۔19 سے متاثر پایا گیا۔ اب تک جموں و کشمیر میں اس وائرس سے متاثر افراد کی کل تعداد 45 ہوئی ہے جبکہ سرینگر میں دو افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ضلع کے حاجن قصبے میں 7 جبکہ بانڈی پورہ ٹاؤن سے ایک شخص کوروناوائرس کے لیے مثبت پایا گیا- بتادیں کہ جموں وکشمیر میں بانڈی پورہ ضلع ہی میں اب تک سب سے زیادہ افراد کووڈ ۔19 سے متاثر پائے گئے-