یہ افراد اکثر جموں سرینگر قومی شاہراہ کے ذریعے جواہر ٹنل عبور کر کے وادی میں داخل ہوتے ہیں جبکہ بعض افراد ریل کے ذریعے آتے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ اور ریلوے اسٹیشنز پر ان غیر ریاستی باشندوں کی وادی آمد سے قبل ہی کورونا وائرس کی مناسب اسکریننگ ہوتی ہے۔
لیکن اسکے باوجود عوام نے ایسے افراد کی مناسب اسکریننگ اور ان کے رہائشی علاقوں میں سینٹایزیشن کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوامی خدشات اور افواہوں پر روک تھام کی جا سکے۔
واضح رہے کہ ہر سال موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی غیر ریاستی باشندوں کی ایک بڑی تعداد مزدوری و روزی کمانے کی خاطر کشمیر وارد ہوتے ہیں۔