ETV Bharat / state

ریڈی میڈ ملبوسات کے کاروبار پر لاک ڈاون کا اثر - کورونا وائرس

کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ہر شعبہ متاثر ہوا ہےوہیں ریڈی میڈ ملبوسات کا کاروبار کرنے والے افراد بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ریڈی میڈ ملبوسات کے کاروبار پر لاک ڈاون کا اثر

author img

By

Published : May 30, 2020, 5:50 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ریڈی میڈ گارمنٹس کے دکانداروں نے کہا کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے دوران انہیں کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

ریڈی میڈ ملبوسات کے کاروبار پر لاک ڈاون کا اثر

دکانداروں نے کہا کہ ' اُن دنوں عید الاضحٰی قریب ہونے کے سبب دکانداروں نے کافی مال خرید لیا تھا تاکہ خریداروں کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ مال سیل(فروخت) کیا جائے۔ تاہم مسلسل کرفیو اور بندشوں کی وجہ سے ان کا سارا مال دکانوں کے اندر ہی پڑا رہا ہے۔ حالات آہستہ آہستہ پٹری پر لوٹنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں میں یہ امید جاگ گئی کہ وہ آنے والے نئے سیزن میں موجودہ مال فروخت کریں گے۔'

تاہم انہیں اس وقت پھر ایک بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کورونا وائرس کی دستک کے بعد کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے ان کی دکانوں پر دوبارہ تالا چڑھ گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی حالات کی مار جھیل چکے تھے تاہم کووڈ لاک ڈاون نے ان کی رہی سہی کسر نکال دی جس کے نتیجے میں وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق وہ دکانوں کے کرایہ بھی ادا کرنے کی استقامت نہیں رکھتے ہیں۔ دکان مالکان کی جانب سے تنگ کرنے کے بعد وہ قرضہ لے کر دکان کا کرایہ چکا رہے ہیں۔

وہیں کاروبار کے خاطر بینک سے لئے گئے قرضہ کی قسط اور سود کے بوجھ تلے دب جانے سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں اور ذریعہ آمدنی کا وسیلہ بند ہونے کے سبب نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال ایسی رہی تو وہ اپنا کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.