ETV Bharat / state

جنتا کرفیو: خطہ لداخ میں سڑکیں سنسان، پبلک ٹرانسپورٹ بند - جنتا کرفیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے نمائندہ سید جمال الدین الموسوی نے کہا کہ یہاں کے لوگ جنتا کرفیو کو بھر پور تعاون دے رہے ہیں۔

Coronavirus: Janta curfew observed in union territory ladakh
جنتا کرفیو: خطہ لداخ میں سڑکیں سنسان، پبلک ٹرانسپورٹ بند
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 2:53 PM IST

مرکز کی زیر انتظام لداخ میں جنتا کرفیو کا مثبت اثر دیکھا جارہا ہے ۔ادھر ضلع لیہ اور کرگل ضلع کے صدر مقامات سمیت گوشہ کنار میں جنتا کرفیو کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت بلکل دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے، وہیں سڑکیں اور بازار خالی ہیں۔

جنتا کرفیو: خطہ لداخ میں سڑکیں سنسان، پبلک ٹرانسپورٹ بند

روزانہ کے مقابلے میں لیہ اور کرگل میں سبھی دکانیں بند پڑی نظر آرہی ہیں۔ وہیں پولیس اور ضلع انتظامیہ کا عملہ تمام اہم مقامات پر موجود ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ لوگوں کو احساس عدم تحفظ سے دور رکھا جاسکیں۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے نمائندہ سید جمال الدین الموسوی نے کہا کہ یہاں کے لوگ جنتا کرفیو کو بھر پور تعاون دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کرگل میں کھیتی باڑی کا کام بھی عروج پر ہے اسکے باوجود لوگ کام کاج چھوڑ کر اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور کورونا وائرس کو ہارانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کورونا وائرس وباء پر قابو پانے کے لیے 'جنتا کرفیو' کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لداخ یوٹی میں اس پر بھرپور عمل کرکے لوگوں نے کامیاب بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.