بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ نے ریڈ زون علاقوں میں اب تک تقریبا چھ ہزار سے زائد فوڈ کٹس مستحقین میں تقسیم کیے ہیں جبکہ گیارہ ہزار کے قریب رسوئی گیس سلینڈرز بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا کا کہنا ہے کوروناوائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ضلع میں 12 علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا تھے۔ اب دس ریڈ زون والے علاقوں میں کوئی نیا مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان ریڈ زون علاقوں کے لوگوں کو دو مہینے کا مفت راشن بھی فراہم کیا گیا ہے اور چھ ہزار کے قریب فوڈ کٹس تقسیم کیے گئے ۔ ان فوڈ کٹس میں تیل، صابن، اور دیگر کھانے پینے کی ضروری اشیاء ہیں۔
شہباز احمد مرزہ نے مزید کہا کہ ' اس کے علاوہ ان علاقوں میں قائم بنکز کے کارسپانڈنٹ کو بھی کام پر لگایا گیا ہیں جو لوگوں کو گھر گھر جاکر رقم دیں رہے ہیں ۔