جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ اسپتال سے آج مزید 26 کورونا مریضوں کو صحت یاب ہونے پر آج گھروں کو لوٹنے کی اجازت دی گئی۔
اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد ڈار، سی ایم او اننت ناگ و ڈپٹی سی ایم او سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔
ڈپٹی سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر ایم وائی زاگو کے مطابق اب تک 87 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس لائنز میں فیموگیشن و سینٹایزیشن کا عمل جاری ہے۔