شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے سب ضلع ہسپتال میں آج 14 افراد کو قرنطینہ کی 14 دن کی مدت مکمل کرنے کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیف میڈیکل افسر بارہمولہ ڈاکٹر دیبہ نے کہا کہ ان افراد کو گزشتہ چودہ دنوں سے ہسپتال میں الگ تھلگ رکھا کیا تھا ۔ یہ افراد ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں کے رہنے والے ہیں اور ان میں زیادہ تعداد طلبہ کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ' آج ہم نے ان افراد کو گھر جانے کی اجازت دی اور ان کو ہدایت دی کہ آپ لوگ اب اپنے اپنے گھروں میں مزید چودہ دن تک قرنطینہ میں رہے۔