اگرچہ پلوامہ میں پہلے مرحلے میں تین افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا لیکن بعد میں وہ مکمل طور صحتیاب ہو گئے۔ تاہم وہیں آج دوسرے مرحلے میں مزید دو مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزکورہ نوجوآن 14 اپریل کو دہلی سے وادی واپس آیا تھا جس کے بعد اسے ٰیدہ قرنطینہ میں رکھا گیا ۔ اس دورآن نوجوان میں کوروناوائرس کے علامات پائے گئے اور جانچ کے دورآن اسے کورونا سے متاثر پایا گیا۔
وہیں آج بلاک میڈیکل افسروں راجپورہ نے دیگر کئی ڈاکٹروں کے ہمراہ مزکورہ نوجوآن کے گاؤں رہموں پلوامہ جا کر ان کے تمام افراد خانہ کو الگ قرنطین میں رکھ دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مزکورہ نوجوآن پیشے سے ڈراٸیور ہے اور دہلی سے لوٹنے کے بعد اسے قرنطین میں رکھنے کے بعد اس میں علامات دکھاٸی دینے لگی تھی جس کے بعد اس کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اس طرح سے آج چوبیس روز کے بعد ضلع پلوامہ میں مزید دو کیسز مثبت آئے ہیإ جس کے مد نظر مزکورہ علاقے میں سخت بندیشیں عائد کی گئی۔