ڈوڈہ: جموں كشمیر كے ڈوڈہ ضلع كے گندوہ ایس او جی کے پولیس اہلکار کیکر سنگھ نے لڑکے کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب اصغر علی نام كے ایك آٹھ سالہ لڑكا كلگی ندی كو پار كرنے كے دوران اچانك سے ندی میں ڈوبنے لگا، لیكن جموں و كشمیر كی پولیس کے ایک اہلکار کیکر سنگھ نےدریا میں چھلانگ لگا کر لڑکے کو بچالیا۔ پولیس اہلكار كی اس كوشش كو دیكھ كر مقامی باشندے حیران رہ گئے۔ مقامی انتظامیہ اور عوام نے پولیس اہلكار كے اس كارنامے كی جم كر تعریف كی۔
مقامی باشندوںنے كہاكہ پولیس اہلكار كی كوششوں كے سبب بچے كی جان بچ سكی۔ پولیس اہلكار كو اس كوشش كے لئے انعام دینا چاہیئے تاكہ پولیس اہلكاروں كے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی اس طرح كے كارناموں كو انجام دینے كے لئے حوصلہ افزائی ہو سكے۔ Drowning Doda Boy Saved by Cop
یہ بھی پڑھیں:
Tiranga Rally in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلی کا اہتمام
امرجیت سنگھ نام كے ایك شخص نے كہاكہ آج صبح ندی كے كنارے سے چیخنے چلانے كی آواز آئی ہے كہ ایك بچہ ندی میں ڈوب رہا ہے۔جائے وقوع پر پہنچ كر دیكھا كہ ایك پولیس اہلكار اپنی جان كی پرواہ كئے بغیر ندی میں اتر كر بچے كی جان بچائی۔انہوں نے كہاكہ پولیس اہلكار كی جتنی بھی تعریف كی جائے كم ہے ۔انہیں انعام و اعزاز كے حق دار ہیں۔ Cop Saves Drowning Boy in Doda of Jammu and Kashmir