ETV Bharat / state

آئین ساز اسمبلی کے آخری رکن کرشن دیو سیٹھی کا انتقال

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 9:20 AM IST

Updated : Jan 28, 2021, 9:56 AM IST

آنجہانی سیٹھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے علمبردار تھے اور جموں و کشمیر کی آزادانہ حیثیت کی بحالی کی وکالت کرتے تھے۔ وہ سابق ریاست کی آئین ساز اسمبلی کے رکن رہے تھے

کامریڈ کرشن دیو سیٹھی کا انتقال ہوگیا
کامریڈ کرشن دیو سیٹھی کا انتقال ہوگیا

تجربہ کار صحافی اور کمیونسٹ رہنما کرشن دیو سیٹھی کا جموں میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔

وہ نہ صرف جموں کے مشہور دانشوروں اور رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے بلکہ وہ پاکستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی عزت کی نگاؤں سے دیکھے جاتے تھے۔ وہ بہترین مقرر اور ادیب تھے۔ انکا ہفتہ وار کالم پر مغز ہوتا تھا جسے انہوں نے اپنے زندگی کے آخری پڑاؤ تک لکھا۔ وہ جموں و کشمیر میں اردو زبان کے دیرینہ محبوں اور بہی خواہوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آخری سانس تک اس زبان کی خدمت کی اور اسکی شمع کو فروزان رکھنے کی جدوجہد کی۔ انکے لواحقین کے مطابق انہوں نے جموں میں واقع اپنی رہائش گاہ محلہ دلپتیاں میں صبح چار بجے آخری سانس لی۔

کرشن دیو سیٹھی سابق ریاست جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کے واحد رکن تھے جو بقید حیات تھے اور انکی نگاہوں کے سامنے ریاست کا آئین منسوخ کیا گیا اور ریاستی درجے کو ختم کرکے مرکز کے دو زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔ قابل ذکر یہ ہے کہ آئینی تبدیلی کیلئے انکے فرزند انشل سیٹھی نے اہم کردار ادا کیا جو اسوقت بھی مرکزی علاقے کے محکمہ قانون کے سیکرٹری ہیں۔

1925میں میر پور میں پیدا ہوئے کرشن دیو سیٹھی تقسیم بر صغیر سے لے کر جموں کشمیر میں مسلح جد و جہد کے آغاز تک تمام اتار چڑھاؤ دیکھ چکے ہیں۔

1949 میں جب نیشنل کانفرنس کی جموں اکائی قائم ہوئی تو سیٹھی کو اس کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا تھا۔1951میں وہ پہلی آئین ساز اسمبلی کے رکن بنے۔سیٹھی نے غلام محمد صادق، سید میر قاسم، ڈی پی دھر، گردھاری لال ڈوگرہ کے ساتھ مل کر ڈیموکریٹک نیشنل کانفرنس بنائی جو21ممبران کے ساتھ اسمبلی کی پہلی اپوزیشن پارٹی بنی۔بعد میں غلام محمد صادق، میر قاسم، ماسٹر ڈوگرہ اور کئی دیگر لیڈر بخشی کی قیادت والی نیشنل کانفرنس میں دوبارہ شامل ہو گئے اور سیٹھی نے کیمونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ہند چین جنگ کے دوران سیٹھی سمیت کئی کیمونسٹ لیڈر گرفتار کر لئے گئے اور قریب اڑھائی برس تک پابند سلاسل رہے ۔

انکی آخری رسومات گجر نگر کے نزدیک جوگی گیٹ آشرم میں دن کے ایک بجے انجام دی جائے گی۔

2019 میں کامریڈ کرشن دیو سیٹھی نے لانچنگ پر ای ٹی وی بھارت کو مبارکباد پیش کی تھی۔ ان کا ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

ای ٹی وی بھارت کی لانچنگ پر کامریڈ کرشن دیو سیٹھی کی مبارکباد

Last Updated : Jan 28, 2021, 9:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.