جموں و کشمیر کے ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے کووڈ19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ایک نجی کلینک کو سربمہر کر دیا ۔
اے ڈی سی غلام حسن شیخ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے اولڈ بس اڈہ میں قائم القادر پالی کلینک کا جائزہ لیا جہاں مریضوں اور تیمارداروں کی بھیڑ کے دوران بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔