تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چند روز قبل انتیظامہ کی جانب سے ایک چائے بنانے والے شخص سے کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیےگئے جس کے نتائج آج مثبت آئے۔ مذکورہ شخص کورٹ کمپلکس اور تحصیل آفس چاڈورہ کے احاطے میں اپنی چائے کی دکان چلا رہا تھا۔ اس کے پاس ان دونوں دفاتر سے افسران، ملازمین اور یہاں آنے والی عوام اس کے دکان میں چائے وغیرہ پیتے تھے۔
اس دوران کورٹ کمپلکس اور تحصیل آفس چاڈورہ کو اگلے اعلان تک سربمہر کیا گیا ہے اور تمام افسران، ملازمین اور عوام کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ ان دونوں دفاتر میں جانے سے پرہیز کرے۔ ان دونوں سرکاری عمارتوں کے اندر اور باہر اور اس کے گرد ؤ نواہ میں بڑے پیمانے پر سینیٹائزیشن صبح سے ہی شروع کی گئی۔
تحصیلدار چاڈورہ نصیر احمد پرے نے کہا کہ اس مزکورہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ائسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ وہیں اس کے ساتھ رابطے میں آئے ہوئے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ساتھ ہی ان دونوں دفاتر میں کام کر رہے ملازمین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان سے نمونےجمح کئے جا رہے ہے۔ ان نمونوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر جانج کے لیے بیجھا جائے گا۔
تحصیلدار چاڈورہ نصیر احمد پرے نے مزید کہا کہ کورٹ کمپلکس اور تحصیل آفس کو پھر سے کھولنے کے لیے چند روز کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔