ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں کو اطلاع موصول ہوئی کہ پنجورہ شوپیان کے میر پورہ محلہ میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوسکتے ہیں جس کے بعد فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہے۔
یہ خبر لکھنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائیاں جاری تھی۔
اس سے قبل ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے کے وارپوہ میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس میں جموں و کشمیر پولیس فورسز کا ایس پی او وجاحت احمد بٹ ولد اسداللہ بٹ ساکنہ واگورہ کیری اور ایک عام شہری عمر سبحان ہلاک ہوئے۔