جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر شوپیان قصبہ کے ٹاک محلہ کے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔