جنوبی کشمیر کے ترال قصبے کے دو دیہاتوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز اور ایس او جی نے ترال کے دو دیہاتوں میڈورہ اور نارستان کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
تفصیلات کے مطابق نارستان میں فوج کی 42 آرآر، سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال جبکہ میڈورہ میں بھی سکیورٹی فورسز اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر محاصرہ کر کے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کا عمل شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں دیہات کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔