جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیرپورہ علاقے اور ترال کے شلدریمن علاقے میں سکیورتی فورسز کی جان سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے دونوں علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
ذرائع کے مطابق علاقوں میں تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔
خبر لکھے جانے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔
مزید تفصیلات کا انتطار ہے۔