ETV Bharat / state

بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں نے پہلگام کا دورہ کیا - Bollywood delegation explore various locations

بالی ووڈ کے ایک وفد نے آج ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کے ہمراہ پہلگام کے قدرتی حسن سے مالا مال مقامات کا دورہ کیا۔

بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں نے پہلگام کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 8:34 PM IST

Updated : Jan 30, 2021, 10:29 PM IST

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز وادی میں فلم سازی کے لئے گلمرگ، پہلگام اور دیگر مقامات میں فلمی پروجیکٹوں کے لیے قدرتی مناظر تلاش کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں نے پہلگام کا دورہ کیا

25 رُکنی وفد معروف پرڈیوسروں پر مشتمل ہے۔ وفد 27 جنوری کو سرینگر پہنچا اور 28 جنوری کو گلمرگ کا دورہ کیا تھا۔

بالی ووڈ کے وفد نے آج ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کے ہمراہ قدرتی حسن سے مالا مال مقام پہلگام کا دورہ کیا۔

جو معروف فلمساز وادی آئے ہیں اُن میں اجے دیوگن فلمز، سنجے دت پروڈیکشن، رلائینس انٹر ٹینمنٹ، روہت شیٹھی فلمز، ذی اسٹڈیوز، ادھیکاری برادرز اور ایس اے بی مراٹھی اینڈی مول، راج کمار ہرانی، ایکسل انٹر ٹین منٹ کے علاوہ پرڈیوسرز گلڈ کے نمائندگان شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا ہے کووڈ پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ہے۔ جبکہ بالی ووڈ سے منسلک افراد کا کشمیر دورہ کافی مثبت ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کو ونٹر ٹورسٹ ڈسٹنیش بنانے کے لئے بھی کوششیں تیز کر دی جائیں گی۔ پہلگام میں بالی ووڈ کے وفد کے ہمراہ دورے کے دوران ایتو نے ان باتوں کا اظہار کیا۔

ادھر بالی ووڈ انڈسٹری کے وفد نے بھی کشمیر کو فلمی دنیا کے لیے ایک موزوں جگہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق کشمیر میں فلم شوٹنگ کے ریواول کے ساتھ ہی مقامی لوگوں اور ہنر مند افراد کےلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

اس دوران کئی وفود نے فلمی دنیا کے وفد سے ملاقات کی اور سیاحت کو فروغ دینے کےلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جبکہ وفد نے شوٹنگ کے لیے موزوں کی مقامات کا بھی معائنہ کیا۔

Last Updated : Jan 30, 2021, 10:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.