ETV Bharat / state

Block Diwas Held Budgam بڈگام کے پنچایت حلقہ واٹرہیل میں بلاک دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 5:13 PM IST

ضلع بڈگام کے پنچایت حلقہ واٹرہیل میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پرانہوں نے مقامی باشندوں کے مسائل سنے اور اسے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بڈگام کے  پنچایت حلقہ واٹرہیل میں بلاک دیوس کا انعقاد

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پنچایت حلقہ واٹرہیل میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی۔مقامی باشندوں نے بلاک دیوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے مقامی باشندوں کے مسائل سنے اور اسے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام، نذیر احمد خان اور ڈی ڈی سی ممبر پارنیوا بھی موجود رہے۔بلاک دیوس کے موقع پر گاؤں وترہیل، مقام، ہردویل، بریل، جوالا پورہ، سمسان اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے مقامی پی آر آئیز، معززین اور مقامی نوجوانوں کے وفود نے ڈی سی کے سامنے اپنے مطالبات اٹھائے۔

ڈی سی نے تمام وفود کے مسائل سنے اور ان کے تمام حقیقی اور جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی سی نے کہا کہ عوام کی ترقی کے لئے کام کرنے کو ترجیحی دی جائے گی ۔ترقیاتی کاموں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت ،نکاسی نظام کو بہتر بنانے ،پینے کے پانی، صحت مراکز کو اپ گریڈیشن کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ڈی سی نے تمام جاری ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیا۔ ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔کہیں کوئی کام التوا ہے تو اسے فورا مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ترقیاتی کاموں سے عوام کو فائدہ ہونا چاہئے نقصان نہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ لوگوں کی مجموعی ترقی کے ساتھ ساتھ خود روزگار اور صفائی ستھرائی ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، ڈی سی نے کہا کہ 18 مارچ کو وترہیل گاؤں میں ایک مشترکہ بیداری کیمپ لگایا جائے گا، جس میں عوامی مسائل کے موقع پر ہی ازالہ اور مقامی لوگوں میں مختلف سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے گی جس میں مقامی لوگوں اور بے روزگار نوجوان میں خود روزگار سکیم بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Budgam Man Attacked by In laws: بڈگام میں سسرال والوں نے داماد کو پیٹا

انہوں نے مقامی بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مختلف سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے تحت اندراج کریں۔حکومت کی تمام ترقیاتی اسیکموں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.