جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بلاک دیوس کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے اپنے اپنے مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے۔
اس حوالے سے سب ضلع ترال کے ٹاؤن ہال میں بھی بلاک دیوس کی تقریب پروقار طریقے کے ساتھ انجام دی گئی جس میں مختلف محکموں کے ذریعے اسٹالز لگائے گئے تھے جہاں عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل ریکارڈ کرائے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج ٹاؤن ہال ترال میں بلاک دیوس تقریب میں شرکت کی اور مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی۔
لام جواہر پورہ کی آبادی نے علاقے میں رابطہ پل کی عدم دستیابی اور ناقص مواصلاتی نظام کے حوالے سے موصوف کو آگاہ کیا اور موصوف نے ان معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کولگام: مختلف علاقوں میں بلاک دیوس منایا گیا
بعد ازاں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے بتایا کہ بلاک دیوس کی یہ تقریبات ہر بدھ کو منعقد ہوا کرے گی جس میں عوامی مسائل کو سن کر انھیں ایڈریس کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کی مصروفیات کے باوجود بلاک دیوس میں عوامی شرکت حوصلہ افزا ہے۔