بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے دور دراز علاقہ رام پورہ راج پورہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب دیوس بلاک کا اہتمام کیا گیا۔اس علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا بلاک دیوس منایا گیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر (بارہمولہ) ڈاکٹر سید سحرش اصغر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں اور ان کے ہمراہ ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کی اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ تمام ترقیاتی اسکیمیں عام لوگوں کے لیے ہی بنائی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقہ میں پیش آنے والی دشواریوں کو جلد از جلد دور کیا جائے گا، اس کے علاوہ جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر یا زیر التوا ہیں انہیں بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ لگایار بارہمولہ اور اس کے مختلف علاقوں میں مستقل میں بھی بھی اس قسم کے پروگرام کرتی رہے گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بلاگ دیوس پروگرام سے لوگوں کے کافی مسئلے و مسائل حل ہوتے ہیں۔ اس کے ذریعہ لوگوں کے مشکلات دور ہوتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ضلع بارہمولہ کے ہر ایک گاؤں دیہات میں جاتے ہیں اور اس قسم کے پروگرام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:DDC In Ramban ڈی ڈی سی گول داڑم کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آج ڈی سی بارہمولہ نے ہمارے حلقہ میں اس پروگرام شرکت کی اور لوگوں کے مسئلے و مسائل سنے اور ان کو دور کرنے کا وعدہ کیا۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ بارہمولہ کا کافی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم خوش ہیں کہ اس دور افتادہ علاقے میں بھی بلاک دیوس پروگرام منایا گیا۔