ETV Bharat / state

'کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس ملے گا'

بی جے پی کے نارتھ کشمیر انچارج ایم ایم وار نے آج بانڈی پورہ میں پریس کانفرنس منعقد کی اور اس دوران گزشتہ چھ سال کے دوران مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے کاموں کو اجاگر کیا۔

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 8:08 PM IST

کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس ملے گا
کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس ملے گا

انہوں نے کہا کہ 'یہ پہلا موقع ہوگا جب جموں و کشمیر میں ایک ساتھ 84 ہزار نوکریاں فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے دفعہ 370 اور 35A کو ہٹائے جانے کی بھر پور حمایت کی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس ملنے کا امکان ہے۔

کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس ملے گا

انہوں نے ایل او سی پر چل رہی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کی کسی سرکار نے چین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت کو خارجی سطح پر عرب ممالک کی بھی بھر پور حمایت حاصل ہے۔'

پریس کانفرنس میں ایم ایم وار کے علاوہ سینیئر بی جے پی رہنما اور ضلع صدر عبدالرحمان ٹیکری، مہیلا مورچہ پریزیڈنٹ ناہیدہ قمر، یووا مورچہ پریزیڈنٹ طاہر حنیف بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.