جموں کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے ڈاک میں سخت سکورٹی کے درمیان کنونشن منعقد کیا گیا۔پارٹی کنونشن میں نائب صدر صوفی یوسف نے شرکت کی۔
صوفی یوسف نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس، پی۔ڈی۔پی اور کانگرس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'ان پارٹیوں نے جموں وکمشیر میں بدعنوانی کو فروغ دیا'۔
صوفی یوسف کا کہنا تھا کہ این۔سی، پی۔ڈی۔پی۔پی اور کانگرس سے وابستہ لیڈروں نے کشمیری عوام کا استحصال کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی اور فلاحی کاموں کو بھی اپنے دورِ اقتدار میں پس و پشت میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ پارٹیوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے عوام کو کھوکھلے نعروں سے گُمراہ کیا۔
انہوں نے کہا 'جموں کشمیر کے لوگوں کا استحصال کرنے والی تمام جماعتوں کے حساب دینے کا وقت آگیا ہے'۔
بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے این۔آر۔سی سچر شے سی بے بل کا خیرمقدم کیا۔