اس سلسلے میں اہم تقریب گرودوارہ سنگھ سبھا، بٹوٹ میں 'شبد کرتن' کی محفل آراستہ کی گئی۔
اس موقع پر قرب و جوار کی سکھ برادری نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور ماتھا ٹیکا۔
علاقے میں ہو رہی برف باری کے باوجود گرو دوارہ میں بڑی تعداد میں ہر عمر کے سکھ زائرین آئے اور اپنی مذہب کے مطابق عبادت کی۔
اس موقع پر لنگڑ کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں علاقےکے دیگر مذاہب کے لوگ بھی آئے اور لنگڑ کا کھانا کھایا۔