ETV Bharat / state

بارہمولہ: لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور

مقامی شخص کا کہنا تھا کہ نالے کی آج تک صاف صفائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا 'ہمارے گھروں سے جتنا بھی کوڑا کرکٹ نکلتا ہے وہ ہمیں مجبوراً اسی نالے میں ڈالنا پڑتا ہے ۔

baramulla: PHE inaction forces people to drink contaminated water
بارہمولہ کے دوب گاہ میں لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور
author img

By

Published : Feb 22, 2020, 4:22 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:45 AM IST

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے علاقہ دوب گاہ کو پانی سپلائی کرنے والی پائپ لائن کئی مقامات پر پھٹ گئے ہیں جس کے سبب سیور اور نالے کا گندہ پانی بھی پائپ لائن کے ذریعہ لوگوں کے گھروں تک پہنچ رہا ہے۔

بارہمولہ کے دوب گاہ میں لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور

ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ گندہ پانی پینے کی وجہ سےمتعدد لوگ بیمار ہو گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نے کئی بار اس مسئلہ کو محکمہ پی ایچ ای کے افسران کے سامنے رکھا لیکن انہوں نے اس مسئلہ کو لیکر آج تک کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا محکمہ لوگوں کو نالے کا گندہ پانی پینے پر مجبور کر رہا ہے۔

ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ نالے کی آج تک صاف صفائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا 'ہمارے گھروں سے جتنا بھی کوڑا کرکٹ نکلتا ہے وہ ہمیں مجبوراً اسی نالے میں ڈالنا پڑتا ہے ۔

لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ اس مسئلہ کی طرف توجہ دی جائے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.