ETV Bharat / state

Awaaz Aur Ehsas Organise Blood Donation Camp : آواز اور احساس فاونڈیشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ

گاندربل ضلع میں واقع کگن میں سماجی ادارہ آواز اور احساس فاونڈیشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے خون عطیہ کا عطیی کرکے ضرورت مندوں کی زندگیوں کو بچانے کا عہد کیا۔Awaaz Aur Ehsas Organise Blood Donation Camp

آواز اور احساس فاونڈیشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 1:02 PM IST

آواز اور احساس فاونڈیشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ

گاندربل:جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں واقع کگن میں سماجی ادارہ آواز اور احساس فاونڈیشن اور محکمہ صحت کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں اور مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر علاقے کے ایس ایچ او اور ان کے دیگر ساتھیوں، صحافیوں ،سول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ سینکڑوں مقامی نوجوانوں نے حصہ لے کر خون کا عطیہ کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

اس موقع پر سینکڑوں پوائنٹ خون جمع کرکے اسے محکمہ صحت کے ذمہ داران کے حوالے کیا تاکہ اسے ضرورت مندوں تک وقت پہنچایا جا سکے۔ واضح رہے یہ خون کا عطیہ کیمپ محکمہ صحت گاندربل کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ خون عطیہ کیمپ کو لے کر مقامی باشندوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا گیا ۔

خون عطیہ کیمپ میں شرکت کرنے والی کئی اہم شخصیات نے کیمپ کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کو لے کر نوجوانوں کے درمیان جوش خروش دیکھ کر اچھا لگا۔امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس کیمپ میں نا صرف وادی کشمیر بلکہ ملک کے مشہور و معروف خون کا عطیہ کرنے والے بزرگ شخص شبیر حسین خان نے بھی شرکت کرکے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AYUSH Medical Camp in Baramulla: بارہمولہ میں آیوش کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

خون عطیہ کیمپ کے سلسلے میں رضا کار تنظیم آواز اور احساس فاونڈیشن کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کے جذبے کو دیکھ کر خوش ہیں۔لوگوں کی دلچپسی قابل تعریف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.