ETV Bharat / state

سرینگر کا پنچ ہلاک، آڈیو کلپ میں دعویٰ - سرینگر سے تعلق رکھنے والا پنچ

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے نامعلوم بندوق برادار پنچایتی اراکین کو گولیوں کا نشانا بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک کئی اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

سرینگر کا پنچ ہلاک، آیڈیو کلپ میں دعویٰ
سرینگر کا پنچ ہلاک، آیڈیو کلپ میں دعویٰ
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 7:11 AM IST

Updated : Aug 24, 2020, 7:31 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سے تعلق رکھنے والا پنچ گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہے۔ اب اس کی ہلاکت سے متعلق ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا سائیٹز پر وائرل ہوا ہے جس میں نامعلوم شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے بی جے پی کے پنچ کو پہلے اغوا کیا اور بعد میں اسے ہلاک کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی پنچ کی شناخت نسار احمد بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم پنچ کے اغوا اور ہلاکت سے متعلق اس آڈیو کلپ کی ابھی تک سرکاری طور تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سرینگر کا پنچ ہلاک، آیڈیو کلپ میں دعویٰ
سرینگر کا پنچ ہلاک، آیڈیو کلپ میں دعویٰ

اس آڈیو کلپ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جس طرح سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے نہیں کررہے ہیں اور انہیں نامعلوم جگہ پر دفن کیا جارہا ہے، اسی طرح عسکریت پسندوں نے بھی اس پنچ کی لاش کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا اور اسے کسی نامعلوم جگہ پر سپرد خاک کر دیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو روز قبل سرینگر کا رہنے والا پنچ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چکورہ حرمین حاجی پورہ علاقے میں آیا تھا جہاں سے اسے نامعلوم مشتبہ عسکریت پسندوں نے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے لیا اور دو روز بعد ایک نامعلوم شخص آڈیو کلپ میں اس پنچ کی ہلاکت کا دعویٰ کررہا ہے۔

واضح رہے رواں مہینے کی 3 تاریخ کو اسی طرح کے ایک واقعہ میں شوپیان ضلع کے ریشی پورہ حرمین علاقے میں شام دیر گئے مشتبہ عسکریت پسندوں نے مقامی فوجی اہلکار، جو اپنے گھر آیا تھا کو اغوا کر لیا جس کے بعد فوجی اہلکار سے متعلق سوشل میڈیا سائٹز پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہوئی جس میں نامعلوم عسکریت پسند نے یہ دعویٰ کیا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو انہوں نے اغوا کرکے ہلاک کر دیا۔

ادھر سینیئر رہنما اور نائب صدر بی جے پی صوفی یوسف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مذکورہ پنچ جو شوپیان میں لاپتہ ہوا خود کو بی جے پی لیڈر کہتا ہے ، وہ ہماری پارٹی سے نہیں ہے اور نہ ہی بی جے پی میں شامل ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ' اس کے خلاف سرینگر کے مختلف تھانوں میں بہت سی ایف آئی آر درج ہیں اور وہ بی جے پی پارٹی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتا ہے۔ لہذا میں یہاں یہ واضح کرتا ہوں کہ وہ ہماری پارٹی سے تعلق نہیں رکھتا ہے اور ہماری پارٹی یعنی بی جے پی سے اس کی کوئی وابستگی اور روابط نہیں ہیں۔'

Last Updated : Aug 24, 2020, 7:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.