ETV Bharat / state

زچہ بچہ ہسپتال میں آوارہ کتوں کی دہشت

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 7:27 PM IST

تیمارداروں کا کہنا ہے کہ وہ بیماروں کو لے کر فکر مند اور پریشان رہتے ہیں ،وہیں آوارہ کتوں نے انہیں مزید پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔

زچہ بچہ ہسپتال میں آوارہ کتوں دہشت
زچہ بچہ ہسپتال میں آوارہ کتوں دہشت

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر باغ میں واقع زچہ بچہ ہسپتال میں آوارہ کتوں نے کئی تیمارداروں کو کاٹ کر زخمی کر دیا ہے، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں سے آئے تیماردار خوف زدہ ہیں۔

دراصل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کے احاطہ میں ایک ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی ہے، جہاں ہسپتال کا سارا کوڑا کرکٹ جمع کیا جاتا ہے۔

زچہ بچہ ہسپتال میں آوارہ کتوں دہشت

جس کے سبب وہاں دن رات آوارہ کتے گھومتے رہتے ہیں، وہیں ہسپتال کے ایک طرف کافی عرصہ قبل دیوار گر چکا ہے جسے ابھی تک دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آوارہ کتے بہ آسانی ہسپتال کے احاطہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد حنیف نامی ایک تیمار دار نے کہا کہ وہ ادویات خریدنے کے لیے جا رہے تھے جس دوران ہسپتال کے صحن میں موجود کتوں نے ان پر حملہ کر دیا۔تنھی باقی تیمارداروں نے شور مچا کر انہیں بچا لیا تاہم کتوں نے ان کے پاؤں میں کاٹ کر انہیں زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کرنے کے لیے سب ضلع ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

حنیف نے کہا کہ یہ واقعہ صرف ان کے ساتھ پیش نہیں آیا بلکہ آوارہ کتوں نے مزید کئی لوگوں کو بھی زخمی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی شکایت کرنے کے لیے وہ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے پاس گئے تھے تاہم وہاں پر موجود چپراسی نے انہیں اندر نہیں جانے دیا اور نہ ہی ان کی شکایت پر غور کیا گیا۔

تیمارداروں کا کہنا ہے کہ وہ بیماروں کو لے کر فکر مند اور پریشان رہتے وہیں آوارہ کتوں نے انہیں مزید پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔

ادھر ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے معاملہ پر فوری کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل حکام اور ایم سی سی ایچ ہسپتال کے پرنسپل کو معاملہ کا ازالہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.