نوجوانوں کو منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنے کے سبب فوج کی جانب سے ضلع بانڈی پورہ کے اجس سوناواری علاقے میں میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
فوج کی 13 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے یہ دوڑ سرینگر بانڈی پورہ روڈ پر منعقد ہوئی جس میں بانڈی پورہ ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
بانڈی پورہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر 13 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کے علاوہ فوج کے دیگر چھوٹے بڑے افسران بھی موجود تھے۔
کماندڑنگ افسر 13 آر آر نے میراتھن ریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
دوڑ چمپاز پورہ سے شروع کی گئی جو ہائیر اسکینڈری اجس میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس دوران سبقت لے جانے والے پہلے فاتح شرکاء کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
ادھر ریس میں شامل ہونے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے فوج کے اس قدم کی سراہنا کی اور فوج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بھی اس طرح کے پروگرامز کا اہتمام کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس قدم سے نوجوان نہ صرف جسمانی طور تندرست رہیں گے بلکہ منشیات کے استعمال اور سماجی برائیوں سے بھی پاک رہیں گے۔