وہیں اس مشکل گھڑی میں آشاورکرس کی ٹیم اپنی جان ہتھیلی پے لیے ہوئے گھر گھر جا کے لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچنے کی جانکاری فراہم کر رہی ہیں۔
ان آشا ورکروں کا کہنا ہے اگر چہ وہ اس مشکل وقت میں وہ اپنی جانیں ہتھیلیوں پر لیے ہوئے لوگوں کو بچانے کا کام کرتی ہے تاہم انہیں انتظامیہ کی جانب سے وہ ضروری سہولیات نہیں دی گٸ ہے جس سے ان کی حفاظت ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بالکل کم تنخواہ پر کام کر رہی ہیں جو آج اس مہنگاٸی کے زمانے میں نہ کے برابر ہے۔
مذکورہ آشا ورکروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وہ ضروری چیزیں فراہم کی جائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں لوگوں کے لیے کام کر سکیں۔