ETV Bharat / state

اپنی پارٹی کی جانب سے ترال کے کہلیل میں کنونشن کا اہتمام - مرکز کے زیر انتظام یوٹی

Apni Party Holds Workers Convention In Tral ضلع پلوامہ کے ترال میں کہلیل میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اپنی پارٹی کی جانب سے ترال کے کہلیل میں کنونشن کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 7:54 PM IST

اپنی پارٹی کی جانب سے ترال کے کہلیل میں کنونشن کا اہتمام

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع کہلیل میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کنونشن کی صدارت ضلع صدر پلوامہ جی ایم۔میر نے کی۔

اس موقع پر منظور گنائی، عمرجان، ڈاکٹر طلعت اور سید تجلی موجود تھے۔ اس موقع پر لیڈران نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی کے ایجنڈے کو زمینی سطح پر مضبوط کریں اور پارٹی صدر سید الطاف بخاری کے عوام دوست ایجنڈے کو عوام۔تک پہنچاییں کیونکہ یہی ایک ایسی پارٹی ہے جو اس وقت عوام کی ایک امید بن کر ابھر کر سامنے آگئ ہے۔ یہ ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو ان پارٹیوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے جنھوں نے گزشتہ ستر برسوں کے دوران لوگوں کو اپنے حقیر مفادات کے لیے استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیوٹ اسکولوں کو ٹیگ کرنے کا معاملہ سنگین، ایل جی سے مداخلت کا مطالبہ

اس موقع پر ڈاکٹر طلعت نے بتایا کہ جزبات کی سیاست کے بجاے ہمیں حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے۔منظور گنائی نے بتایا کہ اپنی پارٹی ہی ایک ایسی تنظیم۔ہے جو کہ عوام کے مفادات کی امین ہے۔ روایتی سیاست سے ہٹکر سچی سیاست کر تی ہے۔ پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ جی ایم میر نے میڈیا، کو بتایا کہ اپنی پارٹی چاند تاروں کی بات نہیں کرتی بلکہ عوام دوست ایجنڈے کو لیکر عوام کے پاس جا رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.