لیکن بدقسمتی سے شمالی کشمیر میں غریب لوگوں کو بی پی ایل اور اے اے وائی کے بدلے اے پی ایل راشن کارڈ فراہم کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے مہاراج پورہ علاقے میں عام لوگ متاثر ہوئے ہے۔اس تناظر میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ' ہم غریب لوگوں کی کوئی نہیں سنتا اور اس مشکل وقت میں جب کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے اور جس ہر جگہ غریب لوگوں کی مدد کرنے کی بڑی پڑی باتیں ہوتی ہے لیکن ہم لوگوں کو کوئی سہولیات انتظامیہ کی طرف سے نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ ' ہم نے بہت بار محکمہ امور صارفین کی طرف رجوع کیا کہ ہم مستحک اور غریب لوگوں کوبی پی ایل کارڈ اجراء کئے جاییں لیکن آج تک کسی نے ہماری نہیں سنی کیونکہ یہاں الٹی گنگا بہتی ہے جس کی وجہ سے امیر لوگوں کو اے اے وائی اور غریب لوگوں کو اے پی ایل راشن کارڈ دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگ ہمیشہ اضطراب میں رہتے ہیں۔'
مقامی لوگوں نے کہا کہ' ہم انتظامیہ سے التجا کرتے ہیں کہ وہ ہماری طرف دھیان دے کر ہماری مشکلات کا ازالہ کرے ۔'