اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع کے مختلف محکموں جن میں بجلی، پانی، میونسپل کمیٹی، امور صارفین کے علاوہ دیگر کئی محکموں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔
اس دوران میونسپل کمیٹی کے عہدیداروں سے کو گلی کوچوں کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
اسکے علاوہ میٹنگ میں زیارت گاہوں اور جامع مساجد میں بہتر صفائی کے انتظامات کے علاوہ بجلی اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔