ETV Bharat / state

ایڈیڈاس کا رئیل کشمیر ایف سی کے لیے نئی جرسی کا اجراء - کلب نے اپنا مسکاٹ بھی پیش

محض تین برسوں کے وقفے میں جموں کشمیر کا رئیل کشمیر فٹبال کلب نے شہرت کی بلندیوں کو چھو کر دنیائے فٹبال کو متحیر کردیا اور بھارتی فٹبال لیگ میں ایک سنگ بنیاد رکھا۔

ایڈیڈاس کا رئیل کشمیر ایف سی کے لیے نئی جرسی کا اجراء
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 12:56 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں رئیل کشمیر ایف سی نے آئی لیگ کے 2019-20 سیزن کے لیے اپنی نئی جرسی کا اجراء کیا۔ پہلی بارکلب نے اپنا مسکاٹ بھی پیش کیا، جس کا نام سمبا رکھا گیا ہے جو سنو لیپرڈ (برفانی چیتا) سے مشاہبت رکھتا ہے۔

نئے سیزن کی جرسی کا اجراء کرنے پر ایڈیڈاس نے اس سیزن ریئل کشمیر ایف سی کے شائقین کے لیے وقف کیا ہے کیونکہ کلب نے بھارتی فٹ بال کی تاریخ میں ایک نئے مظاہر کو جنم دیا ہے۔ایڈیڈاس اس کلب کو 2018 سے کٹس اور کھیلوں کا سامان مہیا کررہی ہے اور وہ اس کلب کا باضابطہ پارٹنر (آفیشیل پارٹنر)بھی ہے۔

ایڈیڈاس اس کلب کو 2018 سے کٹس اور کھیلوں کا سامان مہیا کررہی ہے اور وہ اس کلب کا باضابطہ پارٹنر (آفیشیل پارٹنر)بھی ہے۔

سنہ 2016 میں وجود میں آنے والے اس کلب نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنی الگ شناخت قائم کرلی ہے۔ اس نے کشمیر خصوصاً سرینگر میں لوگوں کو متحد کرنے کے لئے کام کیا ہے اور اب ملک کے دیگر حصوں اور یہاں تک کہ بیرون ملک بھی اس کلب کا پرستار بن گیا ہے۔سنو لیپرڈ کے نام سے مشہور، اس کلب نے سامبا کو ائی۔لیگ کے نئے سیزن کے لئے اپنا مسکاٹ بنایا ہے۔ سمبا اس کلب کی مثبت توانائی کی علامت ہے۔

پہلی مرتبہ 2016-17 میں آئی لیگ سیکنڈ ڈویژن میں حصہ لینے والے اس کلب نے 6 میں سے تین میچ جیتے اور پھر اسے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس نے 2017-18 کے سیزن میں 13 میں سے آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

اس کے بعد کلب کو 2018-19 کے سیزن کے لئے آئی لیگ میں پروموٹ کیا گیا اور 20 میں سے 10 میچ جیت کر تیسرا مقام حاصل کیا۔اس سال ڈیورنڈ کپ کا فائنل کھیلنے والے کلب نے گذشتہ سال منیروا پنجاب کے ساتھ کشمیر انویٹیشنل کپ 2018 جیت لیا۔

کشمیر میں پیدا ہونے والے اس کلب کے دفاعی کھلاڑی محمد حماد نے کہا کہ یہ سیزن ریئل کشمیر ایف سی کے 'غیر حقیقی شائقین' کے لئے وقف ہے کیونکہ وہ اس کلب کو ریاستوں اور ممالک کی حدود سے آگے جاکر پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریئل کشمیر ملک کی واحد ٹیم ہے جس کے مداح کشمیر میں بے شمار ہیں اور ملک کے دیگر خطوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہیں کشمیر کے نامساعد حالات میں بھی اس ٹیم نے محض تین برسوں میں جو شہرت حاصل کی ہے، تو یقینی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ خداداد صلاحیتوں کے حامل یہ کھلاڑی کہیں بھی اپنی صلاحیت کی بنیاد پر فتح کا جھنڈا لہرا سکتے ہیں۔

Intro:Body:

Adidas launches home jersey for real Kashmir FC

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.