بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ نے جمعرات کو بنکوٹ بلاک میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیا یوجنا کے حوالے سے یک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر بلاک ڈویلپمنٹ کے چیئرمین بنکوٹ ، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر بنکوٹ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی تعاون سے چلنے والی اس اسکیم کا مقصد غریب اور پاسماندہ طبقوں سے وابستہ افراد کا مالی بوجھ کو کم کرنا اور معیاری صحت کی خدمات تک ان کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
مرکزی علاقے جموں و کشمیر کے تمام شہریوں کے لئے یہ اسکیم وقف کرنے کے بعد امید ہے کہ اسکیم کے ذریعہ اکثریت مریضوں کا مالی بوجھ کم ہوجائے گا۔ اس اسکیم کا دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ علاج صرف جموں وکشمیر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں تک ہی محدود نہیں ہے۔ بلکہ ملک میں اس اسکیم کے تحت بنائے گئے ہزاروں اسپتالوں سے علاج کرایا جاسکتا ہے۔
مقررین نے سامعین پر زور دیا کہ وہ ایسے دوسرے لوگوں کو بھی آگاہ کریں جو آگاہی پروگرام میں حصہ نہیں لے سکے تھے تاکہ وہ اپنا اندراج کریں