متوفی کے والدین کو ترال انتظامیہ نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے محکمہ مال کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ زراڈی ہارڈ کا دورہ کیا جہاں اس نے محمد خلیل گوجر کے گھر پر حاضری دی کیونکہ موصوف کا 11سالہ فرزند جعفر گزشتہ دنوں درخت سے گر کر زخمی ہو گیا تھا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا تھا۔
ایڈشینل ڈپٹی کمشنر نے لواحقین کے ساتھ ہمدرری کی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔
اس دوران انسانی جذبے کے تحت مرحوم کے لواحقین کو بیس ہزار روپے کی ایک امدادی چیک بھی دی گئی۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی اس کوشش کو زبردست سراہنا کی اور کچھ معاملات اے ڈی سی کی نوٹس میں لائے۔
اے ڈی سی نے معاملات غور سے سنے اور انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔