بارشوں کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواوں کا بھی سلسلہ جاری رہا جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
ذرائع کے مطابق جموں میں شدید گرمی کے باعث آتشزگی کے متعدد واقعات میں اضافہ ہوا تھا اور پانی کی قلعت بھی محسوس کی جارہی تھی۔
گزشتہ ہفتہ کو جموں شہر میں درجہ حرارت 44 ڈگری کے پار پہنچ گیا تھا۔
واضع رہے کہ جموں کے ساتھ ساتھ شمالی بھارت میں بھی شدید گرمی کی لہر ہے، راجستھان کے چورو میں درجہ حرارت ایک بار پھر 50 ڈگری کے پار پہنچ گیا۔