سرکاری ترجمان کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری اصغر سامون نے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ ہدایت جاری کی ہے۔
سامون نے کہا کہ ریاست کے معذور افراد کیلئے ٹرانسپورٹ سہولیات مہیا کرنا حکام کی بڑی ذمہ داری ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی و سرکاری ٹرانسپورٹ میں معذور افراد کیلئے سہولیات فراہم کرنا لازمی ہے۔
خیال رہے کہ ریاست میں معذور افراد کی سہولیات کے لیے حکومت بھی کافی کوتاہی برت رہی ہے۔
سامون نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو بھی ہدایت دی ہے کہ جموں اور سرینگر شہروں میں معذور افراد کیلئے مخصوص دو گاڑیاں دستاب رکھی جائیں۔