شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں 23 سالہ نوجوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کر لی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت سرفراز احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہےجو ٹنگمرگ کے گاؤں کرال پورہ کا رہائشی ہے۔
ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال احمد نے بتایا کہ نوجوان کی موت کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی موت کی وجوہ کا پتہ لگانے کے لئے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی رسمی مکمل کرنے کے بعد آخری رسومات کے لیے مناسب پروٹوکول اور کووڈ 19 سے متعلق دیگر رہنما خطوط کے تحت لاش کو مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ کے حوالے کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایک حیران کن واقعہ میں دو نوجوان لڑکیوں نے منگل کے روز ضلع کپواڑہ کے ماور علاقے میں کسی زہریلے مادے کا استعمال کرکے خودکشی کرلی تھی۔