ETV Bharat / state

مزدوروں کا پہلا قافلہ اپنے گھروں کی طرف روانہ - آج اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا

ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے 70 افراد پر مشتمل مزدوروں کے پہلے قافلے کو آج ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔

مزدوروں کا پہلا قافلہ اپنے گھروں کی اور روانہ

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 10:46 PM IST

مذکورہ مزدور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ مزدور ریاست ہماچل پردیش میں کام کر رہے تھے۔

تاہم کورونا وائرس کے تناظر میں کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے وہ ہماچل پردیش میں درماندہ تھے۔

روزی روٹی سے محروم ہونے کے بعد مذکورہ مزدور ہماچل پردیش میں کافی پریشانیوں کا سامنا کر رہے تھے.. جس کی وجہ سے انہوں نے کئی بار ریاستی حکومت سے ان کی گھر واپسی کے اقدامات کی مانگ کی تھی.۔

ضلع انتطامہ کے مطابق کوکرناگ علاقہ سے وابستہ تقریباً 4500 سو مزدور ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں مرحلہ وار طریقہ سے گھر واپس لایا جائے گا۔

اپنے گھروں کو روانہ کرنے سے قبل ان تمام افراد کو معقوم طبی جانچ اور سکریننگ کی گئی۔ مزدوروں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.